16 جون، 2024، 10:28 AM

ایرانی قائم مقام صدر کی روس کی بین الاقوامی امور کے کمیشن کے سربراہ سے ملاقات؛

ایران اور روس کے درمیان جامع تعاون کا منصوبہ فوری طور پر عملی کیا جائے

ایران اور روس کے درمیان جامع تعاون کا منصوبہ فوری طور پر عملی کیا جائے

محمد مخبر نے تہران اور ماسکو کے درمیان مشترکہ تعاون کے جامع منصوبے کو جلد عملی جامہ پہنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی قائم مقام صدر محمد مخبر نے ایرانی پارلیمنٹ کے کمیشن برائے بین الاقوامی امور کے سربراہ لئوتید اسلوتسکی سے ملاقات کے دوران روسی حکومت اور عوام کی جانب سے صدر رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت کے موقع پر اظہار ہمدردی کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر محمد مخبر نے روس اور ایران کے درمیان رشت۔آستارا کوریڈور کے جامع منصوبے پر فوری عملدرامد پر زور دیا اور کہا کہ منصوبے کی اہمیت اور افادیت کے پیش نظر ایران تمام ضروری وسائل فراہم کرنے پر مکمل آمادہ ہے۔

ملاقات کے دروان روسی پارلیمنٹ ڈوما کے کمیشن برائے بین الاقوامی امور کے سربراہ نے کہا کہ صدر رئیسی اور وزیرخارجہ عبداللہیان کی شہادت بڑا نقصان ہے۔ شہید رئیسی نے صدر پوٹن کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور روس کے درمیان ہونے والے معاہدوں پر جلد عملدرامد کی ضرورت ہے۔

ملاقات کے دوران روسی صدر پوٹن کے معاون خصوصی ایگور لوتین بھی موجود تھے۔

News ID 1924721

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha